وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ بلاول کا بیان نواز شریف پر عدم اعتمادکا اظہار ہے، ثابت ہوگیا پی ڈی ایم اقتدار پرستوں کی بیٹھک ہے۔وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ بلاول کا بیان پی ڈی ایم کابیانیہ ایک نہ ہونے کاواضح ثبوت ہے، بلاول نے تازہ بیان دے کرسربراہ ن لیگ پر عدم اعتماد کردیا ہے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں فوجی قیادت کا نام لینا نواز شریف کا ذاتی فیصلہ تھا، نواز شریف کی تقریر میں براہ راست نام سنے تو دھچکا لگا، انتظار ہے وہ کب ثبوت پیش کریں گے۔ بلاول کے نوازشریف سے ثبوت مانگنے کے بیان پر ن لیگ کی طرف سے ردعمل آیا کہ نوازشریف نے جو کہا وہ حقائق پر مبنی ہے، بلاول کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔