مریم خاتون ہونے کا فائدہ اٹھاکر فوج کیخلاف زبان استعمال کررہی ہے: وزیراعظم

Nov 06, 2020 | 17:52

ویب ڈیسک

سوات: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بیٹی اس لیے بات کررہی ہے کہ ہم یہاں خواتین کا احترام کرتے ہیں اور وہ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس فوج کے خلاف زبان استعمال کررہی ہے جو روز قربانیاں دے رہے ہیں۔ سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے بڑے ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں اور این آر او مانگ رہے ہیں، یہ ایسا ہے کوئی آپ کے گھر پر ڈاکہ مار لے تو آپ کو قرض لینے پڑتے ہیں، وہ مقروض ڈاکوؤں کو پکڑتا ہے اور اپنا پیسہ مانگتا ہے لیکن وہ کہتے ہیں ہم قانون سے اوپر ہیں اور پیسے نہیں دیں گے.

مزیدخبریں