قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شدید احتجا ج کیا گیا ،قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ محمد آصف حکومت پر خوب ’’برسے‘‘ تو سینٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یو سف رضا گیلانی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو خوب ’’لتاڑا‘‘۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان بھی پیچھے نہ رہے۔ اپوزیشن نے قرار دیا کہ ملک کو انقلاب فرانس کی طرف لے جایا جارہا ہے، قومی اسمبلی کا جلاس شروع ہوا تو مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نکتہ اعتراض پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکا مسئلہ اٹھایا اور حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ سینٹ میں مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی گونج سنائی دی، تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہزاد وسیم نے ملک میں مہنگائی کی حالیہ لہر کا موازنہ 1970سے کر ڈالا۔ اپوزیشن ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہو کر ڈاکٹر شہزاد وسیم کے بیان پر سینٹ میں احتجاج کیا۔ پٹرول بم گرانے کے بعد پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند خان تنگی مہنگائی کے خلاف احتجاجاً سائیکل پر پارلیمنٹ پہنچے۔ سینٹ میں محسن ہاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان دہشت گردی ودیگر واقعات میں شہید ہونے والوں کے لیے دعامغفرت کی گئی ۔ مشتاق احمد نے ایوان میں دعاکرائی ۔