لاہور پولیس ہردلعزیز اور پنجاب پولیس کا آئینہ ہے، غلام محمود ڈوگر

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تبدیل ہونے والے ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کے اعزاز میں الوداعی اجلاس عام منعقد ہوا۔ڈی آئی جی شارق جمال،ایس ایس پی منصور امان،ایس ایس پی ایڈمن، تمام ڈویژنل افسران،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور انچارج انوسٹی گیشن نے شرکت کی۔غلام محمود ڈوگر نے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے جدوجہد میں بھرپور تعاون اور کردار ادا کرنے پر تمام افسران کا شکریہ ادا کیا۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور پولیس ہردلعزیز پولیس اور پنجاب پولیس کا آئینہ ہے۔عہدے اللہ کی امانت اور امانت داری ایمان کا حصہ ہے۔ہمیں اللہ کی خوشنودی اور عوام و الناس کی آسانی کیلئے کام کرنا چاہیے۔ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کا سہرا تمام افسران اور جوانوں کو جاتا ہے۔لاہور پولیس میں بہترین خداد صلاحیتوں والے آفیسرز تعینات ہیں۔شہر میں قبضہ گروپوں، بدمعاشوں اور کلاشنکوف کلچر کے خاتمے سے پورے پولیس ڈیپارٹمنٹ کا وقار بڑھا۔لاہور پولیس نے دس ماہ کے قلیل عرصہ میں بدمعاشوں کو نکیل ڈالے رکھی۔

ای پیپر دی نیشن