لاہور(نامہ نگار)باغبانپورہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پرایک شخص نے فائرنگ کر کے 40 سالہ مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیاہے۔باغبانپورہ کے علاقے میں نور مسجد والی گلی کے قریب ہیرا گجر نے دیرینہ دشمنی پر اپنے مخالف کرول بازار لکھوڈیر روڈ کے رہائشی 40 سالہ ملک بابرعلی پر فائرنگ کی ۔جس کی زد میں آ کر ملک بابرعلی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ہے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔