حکومتی دعووں کے بر عکس معاشی صورتحال بدترین ہورہی ہے،مولانا محمد امجد خان

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے خطبہ جمعہ میں کہا ہے کہ معاشی بحران کا خاتمہ نظام مصطفیؐکے نفاذ کے بغیر ممکن نہیں،آئی ایم ایف کے سودی قرضے سے ملک کی معیشت کا کچومر نکل گیاہے۔ نبی کریمؐ سے عشق ومحبت کا تقاضاہے کہ آپ کے پیغام کو عام کیا جا ئے ،اطاعت رسول کے بغیر عشق رسول کا دعویٰ ادھورا ہے، حکومتی دعووَں کے بر عکس معاشی صورتحال بدترین ہوتی جارہی ہے ،آئی ایم کی شرائط کو تسلیم کر نا اپنی آزادی گروی رکھنے کے مترادف ہے ،پٹرولیم کی قیمتوں میں رات کی تاریکی میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا اعلان غریب عوام پر خودکش حملہ ہے، تبدیلی سر کار ہر پندرہ دن بعد منی بجٹ کا اعلان کررہی ہے۔ علاوہ ازیں مختلف مقامات پر سیرت کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولا نامحمد امجد خان نے کہاکہ جب سے ہم نے سیر ت النبیؐ کا راستہ چھوڑ کر بیرونی پالیسیوں پر عملدر آمد کر نا شروع کیا ہے تب سے ملک نئے سے نئے بحران کا شکار ہو تا جا رہا ہے،ہمارے نبیؐ کی سیرت پوری دنیا کیلئے زندگی گزار نے کا ایک مثالی نمونہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے چند ٹکڑوں کی خاطر غریب عوام کوہر ماہ میں کئی بار مہنگائی کے تحفے دیئے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...