لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں گرین شرٹس کی کارکردگی پر بیحد خوشی کا اظہار کیا ہے۔مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر فخر محسوس کر رہا ہوں جوہنر میں نے کھلاڑیوں میں دیکھاتھا وہ اب دنیاکوپتہ چل رہا ہے۔بابراعظم اور رضوان کی بیٹنگ سے بہت مزہ آ رہا ہے ۔بابر ورلڈ کلاس بیٹسمین ہے اور شاہین آفریدی ورلڈ کلاس بائولرہے۔سابق کوچ نے کہا کہ حسن، شاہین، شاداب، عماد سب کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔مکی آرتھر قریباً 3 سال تک پاکستان کے ہیڈکوچ رہے اور اب وہ سری لنکن ٹیم کی کوچنگ کر رہے ہیں۔
بابر اور رضوان بہترین بیٹسمین، شاہین ورلڈ کلاس بائولر ہیں، مکی آرتھر
Nov 06, 2021