انگلش کائونٹی  یارکشائر کے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی پر پابندی عائد

لیڈز(آئی این پی)انگلش کائونٹی یارکشائر میں نسلی تعصب کے معاملے پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)نے کائونٹی کو بین الاقوامی میچز کی میزبانی سے معطل کردیا۔ نسلی تعصب کے معاملے پر ردِ عمل دیتے ہوئے ای سی بی نے کہا کہ عظیم رفیق کے معاملے پر یارکشائر کا رویہ ناقابل قبول ہے۔ اس نے اعتراف کیا کہ اس واقعے سے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے یارکشائر کانٹی کو انٹرنیشنل میچز کی میزبانی سے معطل کردیا۔ واضح رہے یارکشائر کانٹی میں بین الاقوامی میچز کی میزبانی کیلئے ہیڈنگلے کرکٹ گرانڈ موجود ہے جو لیڈز میں واقع ہے۔ اس معطلی کے بعد لیڈز میں طے شدہ انٹرنیشنل میچز کی میزبانی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ عظیم رفیق کیخلاف نسلی ریمارکس دینے والے ٹیسٹ کرکٹر گیری بیلنس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آف سپنر ڈوم بیس کی غیر موجودگی میں گیری بیلنس ہی یارکشائر کانٹی کے کپتان ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن