کراچی(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ (ن)ضلع وسطی کے سینئر نائب صدر نعمان ہاشمی نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کی تمام سیاست نواز شریف سے شروع کر نواز شریف پر ختم ہوتی ہے 3 سال مکمل آزادی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کے بعد بھی سلیکٹڈ وزیراعظم عوام سے خطاب کرتے ہوئے جھوٹ بولنے سے باز نہ آئے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائ خوردونوش کی قیمتوں کے بڑھنے کے بارے میں جھوٹ بولا دنیا میں 5 بڑے چینی پیدا کرنے والے ممالک میں شامل مملکت پاکستان میں آج چینی 150 روپے فی کلو ریٹیل پرائس پر عوام خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ عالمی منڈی میں چینی کی قیمت 44 سینٹ فی کلوگرام ہے جو کہ پاکستانی روپے میں 75 سے 80 روپے کلوگرام بنتی ہے نعمان ہاشمی نے کہا کہ عمران نیازی کے انویسٹرز غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف عمل ہیں اور ناجائز منافع خوری کرتے ہوئے چینی 150 روپے کلوگرام فروخت کررہے ہیں جبکہ عمران نیازی بیان دے رہے ہیں کہ سندھ میں کرشنگ شروع نہ ہونے کی وجہ سے چینی کی قیمت بڑھی ہے کیا عمران نیازی وزارت اعظمیٰ پر صرف مسائل بیان کرنے کیلئے براجمان ہیں یا مسائل حل کرنے کے لیے بھی انہیں میاں نواز شریف کی اجازت درکار ہے غریب عوام کی بددعائیں جلد عمران نیازی کے ظالمانہ دورے حکومت کے خاتمے کا باعث بنیں گی۔
نعمان ہاشمی