رات کے اندھیرے میںعوام پر ایک اور پیٹرول بم گرادیاگیا‘محنتی

Nov 06, 2021

کراچی  (نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںای بار پھر اضافہ عوام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے، پیٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافے سے نااہل حکمرانوں نے ثابت کردیا ہے کہا انہیں عوامی تکالیف سے کوئی سروکار نہیں ہے،آج ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ چکیں، ڈالر کی اونچی اڑان، روپے کی بے قدری ،مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں ، موجودہ حکومت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر توانائی کے تمام اشیاء اور روزانہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے غربت کی بجائے غریبوں کو ختم کرنے کے مشن پر ایمانداری سے عمل کررہی ہے ۔انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ چینی 160،ٹماٹر250روٹی20روپے جبکہ گھی 370روپے فی لٹر ہوچکا ہے لیکن حکمران ڈھٹائی کے ساتھ مہنگائی کو عالمی مسئلہ قرار دیکر جھوٹ بولنے کے تمام رکارڈ توڑڈالے ہیں، دوکروڑ عوام کو 120ارب روپے کا راشن پیکیج دینے کا اعلان کرنے والے وزیراعظم نے بائیس کروڑ عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گراکر ثابت کردیا ہے کہ وہ عوامی نہیں بلکہ سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں جنہیں صرف اپنے آقائوں کے جاری کردہ احکامات پر عمل کرنے سے سروکار ہے جبکہ عوام کیلئے ان کے پاس رلیف کے بجائے تکلیف ہی تکلیف ہے۔
محنتی

مزیدخبریں