ڈرون حملوں سے تحفظ‘ سعودی عرب کیلئے امریکی میزائل دفاعی نظام کی منظوری 

Nov 06, 2021

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا نے ڈرون حملوں سے تحفظ  میں مدد دینے کے لیے سعودی عرب کو650  ملین ڈالر مالیت کے فضا سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے  جدید میزائل ڈیفنس سسٹم  کی  فروخت  کی منظوری دے دی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق  امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ اس منظوری  کے بعد امریکا سعودی عرب کو280  درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جدید میزائل دیگا جو سعودی عرب کے پاس  موجود اے آئی ایم، متعلقہ آلات، میزائلوں کے موجودہ ذخیرہ میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ میزائلوں کی فروخت کا فیصلہ گذشتہ سال کے دوران سعودی عرب پر سرحد پار سے حملوں میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں