لاہور (این این آئی) تین برس کے دوران خوردنی تیل کی قیمت میں 130 فیصد اضافہ ہوا جس سے کوکنگ آئل کی قیمت 160 روپے سے بڑھ کر 369 روپے کلو ہو گئی۔ نجی ٹی وی نے کہا ہے 300 کے قریب بااثر افراد نے 1500 ارب روپے کے منافع کو اپنے قبضے میں لے رکھا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خوردنی تیل کی قیمتوںمیں اس غیرمعمولی اضافے سے مینوفیکچررز، ہول سیلرز اور مڈل مین کو مجموعی طور پر اگست 2018 سے ستمبر 2021 تک 170 ارب روپے سے 190 ارب روپے تک اضافی منافع حاصل ہوا ہے۔