آصف محمود  کی  راولپنڈی شہر کو سرسبز و صاف بنانے کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ہدا یت 

Nov 06, 2021

اولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی میں مشیر وزیر اعلی پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ ڈائیریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی ظہیرانور جپہ، ڈائیریکٹر ایڈمن و فنانس، ڈائیریکٹر ہارٹیکلکچر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈائیریکٹر جنرل ظہیرانور جپہ نے پی ایچ اے راولپنڈی کی مجموعی کارگردگی پر مشیر وزیر اعلی پنجاب آصف محمود کو بریفنگ دی گئیمشیر وزیر اعلی پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے شہر کو سرسبز و صاف بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔، مشیر وزیر اعلی پنجاب نے چند دن قبل ہونے والے احتجاج کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو جلد از جلد پورا کرنے اور متاثر ہونے والے پودوں کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

مزیدخبریں