راولپنڈی (جنرل رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجا ب ڈاکٹرطارق سلیم کی زیرصدارت مجلس شوری کے اجلاس میں مشاورت کے بعدسیشن 2021-24 کے لیے صوبائی ذمہ داران کا تقررکردیا گیا جس کے مطابق صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان ،نائب امرائے صوبہ ڈاکٹر مبشر احمدصدیقی،حافظ تنویراحمد،محمدضیغم مغیرہ ، ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رسل خان بابر،سیدعتیق الرحمن شا ہ ،حسن جاویدشورش ایڈووکیٹ،قاضی محمدجمیل معاون خصوصی امیرصوبہ ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات وڈائریکٹرسوشل میڈیا انعام الحق اعوان ،فنانس سیکرٹری چوہدری بہادرخان ،صوبائی صدرجے آئی یوتھ اویس اسلم مرزا ،ناظم انتخابات ڈاکٹرخالدمحمودثاقب ،کوآرڈینیٹرعلماء ومشائخ مولانا عبدالرحیم بابر،ڈائریکٹرپبلک ریلیشنزپروفیسرمحمداطہرشیخ،ناظم شعبہ فہم دین مولانا ندیم احمدقاسمی کومقررکیا گیا ۔