ورچوئل یونیورسٹی  کے زیر انتظام207کیمپسز میں محفل درودو سلام کا اہتمام

اسلام آباد(نا مہ نگار)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان  کے زیر انتظام ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے پاکستان کے 100سے زائد شہروں میں ورچوئل یونیورسٹی کے 207کیمپسز میں محفل درودو سلام کا اہتمام کیا گیاجس میں محفل میلاد کے ساتھ مقابلہ حسن قرات ونعت کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ورچوئل یونیورسٹی کے ہزاروں طلبا نے بھر پور مزہبی جوش و خروش سے حصہ لیا۔ ان تمام تقریبات کا انعقاد جنرل مینیجر مارکیٹنگ مس روبینہ کی زیر نگرانی ہوا۔ سب سے بڑی تقریب ورچوئل یونیورسٹی کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی۔ جس میں مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسوہ حسنہ ہمارے لئے بہترین مشعل راہ ہے، حضور اکرم ؐکا پیغام پوری انسانیت کے لئے محبت، امن اور بھائی چارہ کی تعلیم دیتا ہے۔ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ سیرت طیبہ ؐپر خود عمل پیرا ہو کر دوسروں کو خیر کی دعوت دیں اور اس کے ثمرات و نتائج سے فائدہ اٹھائیں۔  انہوں نے طلبا  وطالبات کو زندگی کے ہر میدان میں اسوہ حِسنہ سے رہنمائی حاصل کرنے کی تلقین کی۔

ای پیپر دی نیشن