خواتین بریسٹ کینسر کی تشخیص میں کوتاہی نہ برتیں: ثمینہ عارف علوی 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین بریسٹ کینسر کی تشخیص کیلئے اپنے معائنہ اور علاج معالجہ میں کبھی کوتاہی نہ کریں۔جامعہ پشاور میں نارتھ ویسٹ جنرل ہسپتال کے تعاون سے ایک روزہ بریسٹ کینسر آگاہی سیمینارکا نعقادکیا گیا۔سیمینار میں مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی تھیں۔ سیمینار میں جناح کالج، کالج آف ہوم اکنامکس اور دیگر شعبہ جات سے کثیر تعداد میں طالبات اور پروفیسرز نے شرکت کی۔ وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس اور دیگر افسران اور طالبات نے پرتپاک استقبال کیا۔مہمان خصوصی بیگم ثمینہ عارف علوی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج بہت خوشی ہے کہ جامعہ پشاور میں براہ راست اپنی بچیوں اور بہنو ں سے مخاطب ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کا بڑا المیہ یہ ہے کہ ہماری بہنیں ، بیٹیاں اپنے گھر والوں کو اپنی پیچیدگیوں سے آگاہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتیں جس کی بڑی وجہ ان کو ان کے بنیادی حقوق نہ ملنا ہے ۔ پروگرام کے آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس اور نارتھ ویسٹ جنرل ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر ضیا الرحمن  نے بیگم ثمینہ عارف علوی کو شیلڈ پیش کی ۔

ای پیپر دی نیشن