اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) قربان علی چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس سے چین کی سیچوان جیولاجیکل انجینئرنگ کمپلیکس کے چیئرمین ژاونے ملاقات کی اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں مائننگ و ہائیڈرومنصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ قربان علی نے سیچوان جیولاجیکل انجینئرنگ کمپلیکس کے چیئرمین مسٹر ژائو کو ایف پی سی سی آئی اور حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے ۔ بہت سی غیر ملکی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چینیوں کا دوسرا گھر ہے یہی وجہ ہے کہ چینی سرمایہ کار پاکستان سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں ۔