مایہ ناز آل رائونڈر ندا رشید  کے والد رشید ڈار انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی مایہ ناز آل رائونڈر ندا رشید ڈار کے والد رشید ڈار انتقال کر گئے،ندا ڈار جو ان دنوں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے کراچی میںموجود تھیں  ہنگامی طو پر واپس اپنے آبائی شہر گوجرانولہ پہنچ گئی ہیں،وہ اپنے والد کی تدفین کے بعد کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گی۔34 سالہ ندا رشید ڈار کے والد رشید حسن ڈار کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ندا ڈار ٹی ٹونٹی میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والی ایشیاء کی پہلی خاتون کرکٹر ہیں۔ وہ دائیں ہاتھ سے بیٹنگ اور آف سپن بولنگ کرتی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ندا ڈار کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔  ندا ڈار   والد کی تجہیز و تکفین کے لئے  قومی خواتین کرکٹ اسکواڈ سے علیحدہ ہوگئی ہیں۔ بورڈ ذرائع کے مطابق ندا ڈار کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شمولیت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن