مشیر تجارت عبدالرزاق دائود2 روزہ دورے پر ایران روانہ ہو گئے 

Nov 06, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مشیر تجارت عبدالرزاق دائود2 روزہ دورے پر ایران روانہ ہو گئے ، وزارت تجارت کے مطابق ایران اورپاکستان کے درمیان نویں مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس 6-7 نومبر کو تہران میں منعقد ہوگا،ایرانی وزیر صنعت فاطمی امین اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اس اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے،اجلاس میں تجارتی مسائل اور آٹھویں اجلاس کے بعد ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،آٹھواں مشترکہ اجلاس سال 2019 میں اسلام آباد میں منعقد ہواتھا،دونوں ممالک کے درمیان نمائشی تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے جائیں گے،  اجلاس میں وزارت تجارت، پاکستان کسٹمز حکومت بلوچستان اور ایف پی سی سی آئی کے نمائندے شریک ہونگے،دونوں فریق بارٹر ٹریڈر، ٹرانسپورٹیشن میں تعاون، آزاد تجارتی معاہدے پر تبادلہ خیال کریں گے، سرحدی منڈیوں کی تعمیر اور دو طرفہ تجارت کو متاثر کرنے والے دیگر امور پر بھی گفتگو ہوگی،مشیر تجارت ایران کے سڑک اور شہری ترقی کے وزیر اور ایران کے جہاد زراعت کے وزیر سے بھی ملاقات کریں گے، ایران اور پاکستان چیمبرز آف کامرس کے سربراہان کی ملاقات بھی طے ہے۔

مزیدخبریں