نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار رات گئے اچانک قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرول کی قیمت 8 روپے 3 پیسے جبکہ ڈیزل کے دام 8 روپے 14 پیسے فی لٹر بڑھ گئے۔ دوسری جانب امریکی ذخائر میں اضافے کے سبب خام تیل کی قیمتیں کم ہوئیں جبکہ خام تیل کی قیمت میں 3 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکی خام تیل 80 ڈالر 86 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہورہا ہے جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر 73 سینٹ فی بیرل کمی واقع ہوئی۔ برطانوی خام تیل 81 ڈالر 99 سینٹ فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے جبکہ خام تیل کے ذخائر میں 33 لاکھ بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں
Nov 06, 2021