اسلام آباد(نامہ نگار)ملک بھر میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا۔ یکم ربیع الثانی 1443ہجری 7نومبر2021بروز اتوار کو ہوگی۔ماہ ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، مولانا عبدالخبیر آزاد نے ربیع الثانی کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یکم ربیع الثانی 1443ہجری 7نومبر2021بروز اتوار کو ہوگی۔
چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی کل ہوگی
Nov 06, 2021