میکسیکو ، سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد25 تارکین وطن گرفتار

Nov 06, 2021

میکسیکو سٹی(اے پی پی)میکسیکو میں پناہ گزین کا درجہ حاصل کرنے کے لیے جنوبی میکسیکو کے راستے ایک کارواں میں سفر کرنے والے 25 تارکین وطن کو سکیورٹی فورسز کے ساتھ معمولی جھڑپوں کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سکیورٹی اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ ریاست چیاپاس کی شاہراہ پر ہونے والے اس واقعہ میں ایک سکیورٹی اہلکارزخمی ہوا ہے ۔ کارواں کے رہنماں میں سے ایک میکسیکو کے کارکن لوئس گارشیا ولاگرن نے کہا کہ جھڑپیں سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے خواتین اور بچوں کو حراست میں لینے پر شروع ہوئیں ، تاہم نیشنل گارڈ کی جانب سے اس واقعہ بارے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں