اقتدارپرقبضے کے بعد نئی حکومت کی تشکیل قریب تر ہے:سوڈانی آرمی

خرطوم (این این آئی )سوڈان کی فوج نے کہا ہے کہ ایک نئی حکومت کی تشکیل اب ناگزیر اورقریب ترہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل البرہان نے ایک بیان میں کہاکہ ہم قومی مفاد کی تکمیل کے لیے تمام اندرونی اور بیرونی اقدامات پرغور کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل اب بالکل قریب ہے۔جنرل عبدالفتاح البرہان کا بالاصرار کہنا تھاکہ فوج کا اقتدارپر قبضہ بغاو ت نہیں بلکہ جمہوریت کی جانب منتقلی کے راستے کو درست کرنیکا اقدام ہے۔مگر انھوں نے اس کے بعد ایک اور نئی سویلین حکومت ہی بنانے کا عہد کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن