سرائیکی پارٹی لیبر ونگ کافاروق پورہ چوک پرمہنگائی کیخلاف مظاہر ہ 

ملتان(سپیشل رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی لیبر ونگ کے زیر اہتمام فاروق پورہ چوک پرمہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ زیر قیادت ضلع ملتان کے صدر مہر رب نواز چاون، صدر لیبر ونگ سید جعفر شاہ ، چیف آرگنائزر حاجی احمد نواز سومرو، سیکرٹری اطلاعات ملک جاوید چنڑ، شریف خان لاشاری، حمید بلوچ، صابر شاہ ،اختر بھٹی ،شان بھٹی، محمد ریاض پڑ ھیار،محمد طفیل سمیت کارکنان شریک ہوئے ،مظاہرین نے کہا کہ سرائیکی مجلس ادبی تنظیم کا ادارہ جھوک سرائیکی پر قبضے کی جو کوشش کی جارہی ہے اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیںپاکستان سرائیکی پارٹی جھوک سرائیکی کے حوالے سے بہاوپور میں احتجاج کا پروگر م تشکیل دے رہی ہے مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے ، عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں ،ہمارا مطالبہ ہے کہ مہنگائی کو ختم کرتے ہوئے قمیتوں میں فوری کمی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن