شادی کے بہانے بلا کرپولیو ورکر کی داڑھی  مونچھیں مونڈھ دیں‘ تشدد‘ منہ کالا کر  دیا

Nov 06, 2021

رحیم یار خان‘ صاد ق آباد (کرائم رپورٹر‘ خبر نگار)  تھانہ کوٹسبزل کی حدود میں مخالفین نے پولیو ورکر کا منہ کالا کر دیا سر اور مونچھیں داڑھی اور بنویں مونڈ دیں۔ ملزمان نے نقدی اور بائیک بھی چھین لی اور پورے واقعہ کی ویڈیو بناتے رہے۔ پولیس نے 5ملزمان گرفتار کر لئے اور مقدمہ درج کر دیا بتایا جا رہا ہے کہ مظہر علی جو کہ سنجر پور کا رہائشی ہے اور پولیو ورکر ہے جسے ایک خاتون نے کال کرکے بلایا کہ میں تم سے شادی کرنا چاہتی ہوں اگر تم نہ آئے تو میں مر جاؤں گی اور گھر والوں کو بتلا دوں گی‘ مظہر علی کے پہنچنے پر وہاں پہلے سے موجود لڑکے  ریاض احمد، عبدالغفار، نیازاحمد، فیاض احمد، محمدکاشف، محمدآصف، اختیاراحمد، شعبان، وزیراحمد جوکہ آہنی راڈوں ،ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح تھے جو مظہر کو گھسیٹ کر اپنے گھر کے اندر لے گئے اس کے سر کے بال بھوئیں مونچھیں اور داڑھی کاٹ کر منہ کالا کیا جوتوں کا ہار پہنایا اور موٹر سائیکل اور جیب میں موجود نقدی ہتھیا لی‘ اسی دوران کزن محمدعامر چھڑانے کیلئے پہنچ گیا تو ملزمان نے اسے بھی تشدد کانشانہ بنایا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے9ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جن میں سے 5 افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کرتے ہوئے تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ 

مزیدخبریں