ملتان (لیڈی رپورٹر)قومی اسمبلی کے رْکن عامر جیوا نے کہا ہے کہ تمام مذاہب و مسالک کے لوگ ایک دوسرے کو قبول کرتے ہوئے مملکت کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ انتہاپسندی کو رد کیا جا چکا ہے اور پر تشدد رویوں کے خلاف قوم متحد و منظم ہے۔ یہ امر خوشآئند ہے کہ عیدین کے تہوار ہوں یا دیوالی، ہولی و کرسمس کے ایام تمام مذاہب و مسالک کے لوگ ایکدوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔ماضی قریب میں پاکستان کو مختلف سماجی و حفاظتی مشکلات کا سامنا تھا پاکستان کے فیصلہ ساز اداروں کی کامیاب پالیسیوں و اقدامات کی بدولت اب صورتحال پرامن ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ڈسٹرکٹ فورم کے زیر اہتمام ادارہ استحکام شرکتی ترقی ملتان کے اشتراک سے دیوالی کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال پنجاب مزمل یار نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے۔ یہاں مقیم غیر مسلم اقلیتوں کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔ریجنل ہیڈ ادارہ استحکام شرکتی ترقی ملتان و لاہور شاہ نواز خان، منیجر ادارہ انسداد تشدد برائے خواتین منیزہ منظور بٹ اور سینئرآفیسر سوشل ویلفئیر ملتان نند لال نے بھی خطاب کیا۔
انتہاپسندی مسترد‘ پُرتشدد رویوںکیخلاف قوم متحد: عامر جیوا
Nov 06, 2021