ملتان (خبرنگار خصوصی) ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی قیادت میں مظفر آباد،شیرشاہ میں ناجائز تعمیرات مسمار کردی گئیں جبکہ آپریشن میں ایم ڈی اے،کارپوریشن اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔اس موقع پر خواجہ عمیر محمود نے تجاوزات پر 70 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔