ملتان(سپیشل رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود جام پور کے20اساتذہ کو گروپ اور لائف انشورنس کی رقم ادا نہ کرنے پرچیف سیکرٹری پنجاب کو توہین عدالت کانوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لئے26نومبرکی تاریخ مقرر کی ہے پٹیشنر قاضی ممتازوغیرہ کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے موقف اختیار کیا سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریٹائرڈ ہونے والے سرکاری ملازمین کو گروپ انشورنس ادا کرنے کا حکم دیا ہے مگر حکومت پنجاب صرف دوران سروس فوت ہونے والے ملازمین کو کلیم کی ادائیگی کررہی ہے اور اس حوالے سے کوئی پالیسی بنانے کو تیار نہیں ہے۔
جام پور ،20اساتذہ کو واجبات ادا نہ کرنے پرچیف سیکرٹری کو توہین عدالت کانوٹس جاری
Nov 06, 2021