ریلیف پیکج پر عملدرآمد‘ یوٹیلیٹی سٹورز پر آن لائن پرچیزنگ سسٹم متعارف

ملتان(نمائندہ خصوصی)  وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے بعد عوام کو دیئے گئے ریلیف پیکج کے تحت عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر POS آن لائن پرچیزنگ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایل ای ڈی کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے علاؤہ کیمرے بھی نصب کردیے گئے ہیں۔ ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹوروں کی مانیٹرنگ کے لئے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اسلام آباد ہیڈ آفس میں مانیٹرنگ ڈیسک بھی قائم کردیا گیا ہے۔  POS سسٹم کے تحت پی ٹی آئی کے احساس پروگرام اور بے نظیر انکم سپورٹ پر کارڈ حاصل کرنے والے افراد یوٹیلٹی سٹور سے خریداری بھی کرسکیں گے۔ اس سسٹم کے تحت 5 سبسڈائزڈ اشیا گھی ، چینی ، آٹا دالیں اور چاول کی خریداری کی سخت مانیٹرنگ کی جار ہی ہے تاکہ اصل حقدار سبسڈی سے مستفید ہوسکیں۔ اس ضمن میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اسلام آباد ہیڈ آفس کی طرف سے ملتان کے زونل اور ریجنل منیجرکو بھی ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے کہ وہ یوٹیلٹی سٹوروں پر سبسڈائزڈ اشیا کی دستیابی کو یقینی بنائے تاکہ ریلیف پیکیج کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔ 

ای پیپر دی نیشن