ملتان (خبرنگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ شہر کی خوبصورتی اجاگر کرنے کیلئے بیوٹیفکیشن پلان پر عملی کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں بابر چوک (وہاڑی روڈ)اور ایس پی چوک پر یادگاروں کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈیز پارک گلگشت، مدنی اور شاہ شمس پارک کی اپ گریڈیشن بھی اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لیڈیز پارک کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور پی ایچ اے حکام بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ میٹرو روٹ کے پلرز پر ملتانی ثقافت سے مزین ڈیزائننگ کا بھی آغاز کردیا گیا ہے جس سے شہریوں کو مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ شہر اولیاء کی خوبصورتی اور تاریخی اہمیت اجاگر کرنا مشن ہے اس مقصد کے حصول کیلئے بزنس کمیونٹی کے تعاون سے مخلتف چوکوں اور گرین بیلٹس کو دیدہ زیب بنائیں گے شہر کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے گندگی اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے محکوموں کو ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے۔قبل ازیں عامر کریم خاں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بلڈنگ کے تعمیراتی منصوبے کا بھی دورہ کیا اور بریفننگ لی۔
شہرکی بیوٹیفکیشن پرعملی کام کا آغاز کردیا گیا، ڈی سی ملتان
Nov 06, 2021