پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کا ظالمانہ اقدام: ارشاد اللہ سندھو 

 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ حکمرانوں کا ظالمانہ اقدام اور عوام دشمنی ہے حکومت نے رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرا کر غریب عوام کے چولہوں پر حملہ کرکے انھیں دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کردیا ہے حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے ورنہ پیپلزپارٹی سخت احتجاج کرے گی ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے میڈیا اور پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں عمران خان اور پی ٹی آہی حکومت عوام پرعزاب کی شکل میں نازل ہوئے ہیں جنھوں نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ھے عوام ظالم حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں۔

ای پیپر دی نیشن