جیوانی (پی پی آئی) ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان طارق الرحمٰن نے جیوانی فشریز آفس اور پشکان فشریز آفس کا دورہ کیا اور ماہی گیر وں کے نمائندوں، فشریز افسران اور عملے سے ملاقات اس مو قع پر اْنہیں گوادر کی تحصیل جیوانی میں ماہی گیر نمائندوں ناخدا ناکو غلام نبی اور ناخدا حاجی کریم نے سمندری حدود میں غیرقانونی ماہی گیری اور ٹرالنگ کی صورتحال اور ماہی گیروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل فشریز نے محکمہ فشریز کے عملے کو سختی کے ساتھ ہدایت دی کہ ٹرالرنگ جیسے غیرقانونی عمل کے خاتمے کیلئے سمندری گشت میں اضافہ کیا جائے اور چوبیس گھنٹے تین شفٹوں میں گشت کیا جائے ڈائریکٹر جنرل فشریز طارق الرحمن نے محکمہ فشریز کے تمام آفیسر ان کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کی تاکہ حکومت بلوچستان اور حکام بالا کو ان اقدامات پر عمل درآمد سے متعلق بروقت آگاہ کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ وہ ہفتہ وار ہر اسٹیشن کا وزٹ کیاکریں گے