سبی (نامہ نگار ) ایس ڈی او کیسکو سبی سردار اصغر خان موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ بجلی قوم کی امانت ہے جس کی خیانت برادشت نہیں کی جائے گی بجلی کی چوری کی روک تھام سمیت بلا تفریق شہر بھر میں واپڈا کے نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا کیسکو صارفین اور سرکاری ادارے بجلی کے بلوں کی ادائیگی فوری طور پر کریں بصورت دیگر کنکشن منقطع کرکے بھاری جرمانے کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اپنے آفس میں صحافیوں کو گرینڈ آپریشن سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سبی پریس کلب کے صدر حاجی سعید الدین طارق ،نائب صدر محمد طاہر عباس ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید طاہرعلی کے علاوہ ایل ایس حاجی غلا م حسین آرائیں،ایل ایس محمد اسحاق بنگلزئی ، طارق شہزاد، سید نیاز حسین شاہ، بشیر چانڈیو، عبدالمجید ، فضل احمد ،شعیب احمد و دیگر بھی موجود تھے۔ صارفین کو بار بار تاکید کی جارہی ہے کہ وہ اپنے بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ ان پر مالی بوجھ کم سے کم ہو اسی طرح سرکاری اداروں پر کروڑوں روپے کے واجبات ہیں لیکن سرکاری ادارے بھی بلوں کی ادائیگی کو بروقت یقینی نہیں بناتے جس کی وجہ سے اداروں پر بوجھ بڑھتا چلا جاتا ہے اور جب اداروں کی بجلی منقطع کی جاتی ہے تو پھر کیسکو کے خلاف ناراضگیوں کاا ظہار کیا جاتا ہے۔