قصور(نمائندہ نوائے وقت)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام 7نومبرسے شروع ہو گا جو 6دسمبر تک جاری رہے گا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قصور محمد جمیل کی مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق ضلع قصور میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کے ذریعے ہوگی تاکہ غلطیوں سے پاک انتخابی فہرست تیار کی جاسکے اور اس سلسلے میں ضلع بھر میں 1245ویری فائنگ آفیشلز‘405سپروائزرز اور 31اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر ز تعینات کر دیئے ہیں اور تمام میٹریل بھی مہیا کر دیا گیا ہے۔