گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)صدر تحریک جوانانِ پاکستان پنجاب سر فراز احمد مغل کی فردوس نثار کو تحریک جوانانِ پاکستان کی چیف آرگنائزر نامزد ہونے پر مبارکباد، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فردوس نثار نے کہا کہ قیام پاکستان کے مقاصد سے رو گردانی نے قوم کو اس کی اصل منزل سے دور کر دیا قائد اعظم ؒ اور تحریک پاکستان کے دیگر راہنما پاکستان میں دین اسلام کا نفاذ چاہتے تھے اور اسے ایک اسلامی فلاحی مملکت کے روپ میں ڈھالنا چاہتے تھے اس وقت ملک میں آئینی ڈھانچے کی درستگی کی جانی چاہیے جس کے لئے عوام کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔
گوجرانوالہ: فردوس نثار کو تحریک جوانانِ پاکستان کی چیف آرگنائزر نامزد ہونے پر مبارکباد
Nov 06, 2021