گکھڑمنڈی(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے راہنمائوں رانا عمران اشرف ، چوہدری احور طفیل وڑائچ ، مہر عدیل اور چوہدری مستظہر محمود چیمہ ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وقت سے پہلے قومی الیکشن مولانا فضل الرحمن اور میاں شہباز زشریف کے دیوانے کا خواب تو ہوسکتا ہے۔ تحریک انصاف عوام کی منتخب حکومت ہر حال میں اپنی مدت پوری کرے گی۔2023کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرکے مزید 5سال کیلئے حکومت بنائے گی ۔ عوام مسلم لیگ( ن) کے لوٹ مار کے سابق دور اور فضل الرحمن کی کرپشن پر عوام کی طرف سے مسترد کئے جانے کے فیصلہ کو ابھی تک نہیں بھولے اور نہ ہی دوبارہ پی ڈی ایم کے مفاد پرست ٹولہ پر اعتماد کریں گے ۔ مولانا فضل الرحمن 3 سال کی مسلسل چلائی جانے والی احتجاجی تحریکوں سے ناکام ہونے کے بعد دوبارہ ایک بار پھر ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کی کوششیں شروع کررہی ہے ۔
تحریک انصاف آئینی مدت پوری کرے گی:رانا عمران اشرف
Nov 06, 2021