جرمنی میں ایک مرتبہ پھر عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔جرمن خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں کورونا وائرس سے مزید 150 افراد ہلاک جب کہ 37 ہزار متاثر ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق عالمی وبا اب تک جرمنی میں مجموعی طور پر 47 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کر چکی ہے جبکہ کووڈ انیس کی وجہ سے ہلاکتوں کی کل تعداد بھی اب 96 ہزار 346 ہو گئی ہے۔جرمنی کو اس وقت کورونا وائرس کی وبا کی چوتھی لہر کا سامنا ہے۔پریشان کن بات یہ ہے کہ اس لہر کے دوران یومیہ بنیادوں پر اتنی زیادہ نئی انفیکشنز دیکھنے میں آ رہی ہیں، جتنی گزشتہ لہروں کے دوران دیکھنے میں نہیں آئی تھیں۔
جرمنی: کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا
Nov 06, 2021 | 13:00