فلسطین میں مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث مزید7افراد دم توڑ گئے ۔فلسطینی وزارت کے مطابق فلسطین میں کورونا سے مزید 7 افراد دم توڑ گئے جبکہ 277 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ اس دوران 471 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔وزیر صحت نے بتایا کہ گذشتہ چوبییس گھںٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں کرونا کے 5 اور الخلیل میں دو مریض دم توڑ گئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران القدس میں 7، طولکرم میں 8، سلفیت میں 2، رام اللہ میں 18، طوباس میں چھ، اریحا میں پانچ، بیت لحم میں 8، الخلیل میں 20، نابلس میں 7، جنین میں 4 اور غزہ میں 192نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔ اس دوران مجموعی طورپر 3656 افراد کے ٹیسٹ لئے گئے۔