نوول کرونا وائرس کے باعث کئی ماہ تک بند رہنے کے بعد بنکاک کے مشہور تفریحی مقام گرینڈ پیلس کو وبائی امراض پر قابو پانے کے قواعد پر عمل کرنے کی شرط پر سیاحوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔عالمی وبا کے باعث اپنی تباہ حال معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوششوں کے دوران تھائی لینڈ نے 60 سے زائد ممالک اور خطوں سے آنیوالے ویکسین شدہ سیاحوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دیدی ہے۔