فیروزوالہ( نامہ نگار) تیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں نوجوان ہلاک ہو گیا ۔تھانہ بھکھی کا رہائشی یاسر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا ‘تھانہ صدر کے علاقے میں پہنچا تو تیز رفتار آئل ٹینکر نے اسے ٹکر مار دی جس سے شدید زخمی ہوگیا‘ ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔