لاہور (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر مواصلات چودھری علی افضل ساہی نے شوکت خانم ہسپتال میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عیادت کی۔ انہوں نے عمران خان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کی دعاکی۔علاوہ ازیں سینیٹر اعظم سواتی کی نازیبا ویڈیوز پر علی افضل ساہی نے کہا کہ اعظم سواتی کی پریس کانفرنس دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔