ملتان(خصوصی رپورٹر )ملتان ضلع میں پانچ سے بارہ سال تک کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی خصوصی مہم گذشتہ روز ختم ہوگئی اس مہم کا آغاز 31 اکتوبر کو ہوا تھا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ناطق نے خواجہ فرید کالونی کا اچانک معائنہ کیا جہاں پر انہوں نے پانچ سے بارہ سال تک کی عمر کے بچوں کو کورونا کی لگائی جانے والی حفاظتی ویکسین کی خصوصی مہم کے لئے ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا اس موقع پر تمام ٹیم موجود تھی اور ٹیموں کی جانب سے تیار کی گئی بچوں کے حوالے سے رپورٹس کو بھی درست قرار دیا اس موقع پر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ناطق کا کہنا تھا کہ ہم نے پانچ سے بارہ سال تک کی عمر کے تقریبا تمام بچوں کو کورونا سے بچاو کی حفاظتی ویکسین لگائی ہے۔