اداروں کو متنازعہ بنانے کی سیاست سے گریز کیا جائے: فضل الرحمن رحمانی

Nov 06, 2022


خانیوال(خبر نگار) سابق وائس چیئرمین بلدیہ فضل الرحمن رحمانی نے کہا کہ ریاستی اداروں کو متنازعہ بنانے کی سیاست سے گریز کرنا چاہیے ریاستی اداروں کو مضبوط بنا کر ہی ملک و قوم کو درپیش چیلنجز سے نکالا جا سکتا ہے بدقسمتی ہے کہ ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے خلاف نفرتیں پھیلائی جا رہی ہیں وہ معززین علاقہ اور صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی قیادت نے سیاست میں تشدد کے رحجان کو نہ روکا گیا تو صورتحال مزید ابتر ہو گی۔

مزیدخبریں