عوامی سہولت مرکزپروجیکٹ کے سینکڑوں ملازمین تنخواہیں  نہ ملنے کے باعث  پریشان


حیدرآباد(بیورو رپورٹ) عوامی سہولت مرکزپروجیکٹ کے سینکڑوں  عارضی  ملازمین کی تنخواہیں6  ماہ سے بند ہونے سے گھروں میں فاقہ کشی چل رہی ہے، ملازمین سخت پریشانی کا شکار ہیں بورڈ آف ریونیو کے سیکشن رفارم ونگ کے سابقہ پروجیکٹ ڈائریکٹر ان ملازمین کو سندھ گورنمنٹ کی ہدایت کے باوجود25  ہزار تنخواہیں دینے کے بجائے 18 ہزار دیتے رہے ۔ ایپکا سندھ پریشر گروپ کے صوبائی صدر ولی محمد سومرو، سنئیر نائب صدر محسن مہدی قریشی، جنرل سیکرٹری شاہد سومرو نے عوامی سہولت مرکز شہباز بلڈنگ کے عارضی  ملازمین سے ملاقات کرتے ہوئے کہی ہے ۔ ملازمین کیساتھ انصاف کرتے ہوئے 6 ماہ کی بند تنخواہیں فوری طور ادا کی جائیں ۔ ان ملازمین کو ریگولر کرتے ہوئے انکو انکا حق دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن