قدرتی آبی گذرگاہوں پر تجازوات کا جلد خاتمہ ہوگا، شہلا رضا


جھڈو (نامہ نگار) سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے جھڈو سے ملحقہ ضلع بدین کے علاقے حیات خاصخیلی میں سماجی تنظیم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی، ان کے ہمراہ آئی ٹی کی اسپیشل اسسٹنٹ تنزیلا قمبرانی موجود تھیں۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حالیہ مون سون کے موسم میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے سندھ کئی علاقوں میں بڑی تباہی مچادی اور لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے, اتنی بڑی تباہی کے بعد سیلاب متاثرین کی امداد کرنا اکیلے سندھ حکومت کے بس کی بات نہیں تھی۔ اس لیے سندھ حکومت نے دنیا کے پیشتر ممالک سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلیے سروے کا آغاز کردیا گیا ہے اور بہت جلد متاثرین کی بحالی کیلیے اقدامات شروع کردیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آبی گذرگاہوں پر قبضہ مافیا کی جانب سے قائم تجازوات کے خاتمے کیلیے سندھ حکومت منصوبہ بندی کررہی ہے اور جلد ہی تجازوات کے خاتمے کیلیے عملی اقدامات شروع کردیئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن