لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ پولیس کی مبینہ مقابلے میں بدنام ڈاکو ہلاک، تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے تھانہ رحمت پور پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ ہوا جہاں فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ہلاک ڈاکو کے دو ساتھی فرار ہوگئے، اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت پیر بخش عرف پیرل بھنڈ کے طور پر ہوئی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک ڈاکو گزشتہ کئی برسوں سے سرگرم گینگ لیڈر، لاڑکانہ رینج سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں سنگین نوعیت کی درجنوں وارداتوں میں ملوث اور متعدد کیسز میں پولیس کو مطلوب تھا، ہلاک ملزم بالخصوص پچھلے چند ماہ کے دوران لاڑکانہ شہر میں کیش ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا جس پر تھانہ مارکیٹ، اللہ آباد، رحمت پور، ماہوٹا، تعلقہ، ولید اور باڈہ پر 12 سے زائد مقدمات درج ہیں، مزید کرمنل رکارڈ قریبی اضلاع سے بھی چیک کروایا جا رہا ہے اور اس گروہ کے دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔