میرپورخاص(بیورورپورٹ) حیسکو کی جانب سے شہری علاقوں بجلی کی اعلانیہ لوڈشیڈشیڈنگ کے اوقات میں چار گھنٹے کا اضافہ کر 12 گھنٹے کر دیا ہے، ہر دو گھنٹے کے بعد دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اور دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔موسم کی تبدیلی کے باوجود حیسکو کی جانب سے شہری علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے اوقات میں چار گھنٹے کا اضافہ کر 12 گھنٹے کر دیا ہے جبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے دیہی علاقوں میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ 16 گھنٹے تک کر دی گئی ہے طویل لوڈشیڈنگ سے ہونے والی کاروباری، تجارتی سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں صارفین نے وزیراعظم، وزیر توانائی اور حیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے اوقات کار میں کمی کر کے صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے۔