نواب شاہ( نامہ نگار)شہید بینظیربھٹو یونیورسٹی شہید بینظیرآباد مین طلباء نے آڈیٹوریم ہال میں محفل میلاد کا اہتمام کیا ،جہاں طلباء اور طالبات کے درمیان حضرت محمدﷺ کی حیات طیبہ کی مناسبت سے نعت اور تقریری مقابلے ہوئے،جس میں 13طلباء نے نعت اور8 طلباء نے تقریری مقابلوں میں حصہ لیا،نعتیہ مقابلے میں رمیزہ نے پہلی،صبیحہ نے دوسری اور شمائلہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تقریری مقابلے میں منصور سومرو نے پہلی،حرم فاروق نے دوسری اورحسنین علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی حضرت محمد ﷺ کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے سجائی گئی اس با برکت تقریب میں چیئرمین شعبہ معراج نبی بھٹی،غلام مصطفٰی خاصخیلی،عبدالجباربروہی،عمیررمضان شیخ ،دستار علی چانڈیو،ڈاکٹر محبوب علی ڈہراج،ڈاکٹر جی ایم سولنگی،عمران میمن،ندیم احمد دیو،نجم الدین منگی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت صرف مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔