سکھر(بیورو رپورٹ)سکھرکی عدالت سے قتل کیس کے تین ملزمان کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا ،چار روپوش ملزمان کے خلاف کیس دوبارہ چلانے کا حکم۔ ایڈیشنل سیشن جج حدود سکھر کی عدالت نے 13 سال قبل خیرپور ضلع کے احمد پور تھانے کی حدود میں ایک شخص عبدالوحیدپھلپوٹو کو قتل کرنے کے مقدمے کافیصلہ سناتے ہوئے 3 ملزمان آدم مری ،خاوند مری اور الطاف مری کو سزائے موت اور دو دولاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی ہے اور مقدمے کے چار روپوش ملزمان کے خلاف دوبارہ کیس کی سماعت کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے عدالت کے فیصلے کے بعد گرفتار 3 ملزمان کوعدالت سے جیل منتقل کردیا گیاہے ۔