کراچی (نیوز رپورٹر)گلستان جوہر میں ایک اپارٹمنٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 01ماہ کی بچی‘دو خواتین سمیت سمیت11افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ راڈو بیکری کے قریب اپارٹمنٹ میں پیش آیا جس میں زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے دارلصحت ہسپتال اور سول برنس وارڈاسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے دھماکہ گیس لیکیج کے باعث ہوا تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے شواہد اکٹھے کررہی ہے۔ ایس ایس پی شیرازی کا کہنا تھا کہ اس دھماکے میں بارودی مواد کے استعمال کے امکان کو رد نہیں کر سکتے، بی ڈی ایس کی رپورٹ کے بعد اصل صورتحال سامنے آئے گی۔